Home » » Severest action will be against all elements involved in Abbottabad tragedy, Ameer Haider

Severest action will be against all elements involved in Abbottabad tragedy, Ameer Haider

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, July 3, 2010 | Saturday, July 03, 2010

سانحہ ایبٹ آباد میں ملوث تمام عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی ہو گی ، امیر حیدر ہوتی
صوبے کے نام کی تبدیلی پارلیمان کامتفقہ فیصلہ ہے جو سب کوقبول کرناپڑیگاگھیراؤ جلاؤکے ذریعے صوبے نہیں بنتے، وزیر اعلیٰ خیبر پی کے
پشاور(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ صوبے کے نام کی تبدیلی پارلیمان کامتفقہ فیصلہ ہے جو سب کوقبول کرناپڑیگاگھیراؤ جلاؤکے ذریعے صوبے نہیں بنتے،سانحہ ایبٹ آباد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی ہزارہ کیلئے اے ڈی پی میں 5.6 ارب روپے رکھے ہیں 25 ارب روپے کی ایکسپریس وے اور کیڈٹ کالج اس کے علاوہ ہیں بجلی بقایا جات کا مسئلہ اگلے بجٹ سے قبل حل کرلیا جائیگا انہوں نے کہاکہ صوبے کے نام کی تبدیلی کااحترام سب کو کرنا پڑے گاکیونکہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کامشترکہ فیصلہ تھانفرتیں پھیلاکرایجنڈے کی تکمیل کا رجحان افسوسناک ہے ہم اس فلور سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آئینی تقاضوں کے اندررہتے ہوئے جدوجہد کرنا انکا حق ہے سانحہ ایبٹ آباد کے ملزمان سرکاری ہوں یا غیر سرکاری ،سیاسی ہوںیا غیرسیاسی ایک ایک فرد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی رقم خود تقسیم کرچکا ہوں جبکہ شدید زخمیوں کیلئے امدادی رقم جاری ہوچکی ہے میری ہزارہ کے منتخب نمائندوں سے اپیل ہے کہ وہ خود یہ رقم اپنے ہاتھوں سے تقسیم کریں ہمیں نفرتوں اوردوریوں کو مٹاناہوگامردان وچارسدہ اورمانسہرہ وایبٹ آبادکی سوچ ختم کرناہوگی۔
Severest action will be against all elements involved in Abbottabad tragedy, Ameer Haider

0 comments: