Home » » All powers be united on one platform for Hazara Province, Liaqat Mughal District ANP Information Secretary

All powers be united on one platform for Hazara Province, Liaqat Mughal District ANP Information Secretary

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, July 3, 2010 | Saturday, July 03, 2010

تمام قوتیں صوبہ ہزارہ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ، لیاقت مغل ضلعی سیکرٹری اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی ایبٹ آباد ایبٹ آباد میں پارٹی کو ذاتی جاگیر سمجھ کر مامیں چاچے کی پارٹی بنا دیا گیا ہے ، اگر اے این پی نے صوبہ ہزارہ قرار داد کی مخالفت کی تو پارٹی چھوڑنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ، پارٹی کارکنوں سے بات چیت ایبٹ آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) عوامی نیشنل پارٹی کسی کی جاگیر نہیں کارکنوں کو نظر انداز اور ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کا یوم حساب آگیا ہے ہزارہ کے ممبران اسمبلی کی طرف سے صوبہ ہزارہ کی قرار داد اسمبلی میں پیش کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور ساتھ اے این پی کے ممبران سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قرار داد کی حمایت کی جائے ان خیالات کا اظہار اے این پی ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری اطلاعات لیاقت علی مغل نے پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اے این پی کے ڈھائی سالہ د ور اقتدار میں پارٹی کی ساکھ ضلع ایبٹ آباد میں بہتر ہونے کے بجائے متاثر ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ کارکنوں سے مشاورت کا نہ ہونا اور انہیں مکمل نظر انداز کر کے ذاتی مفاد حاصل کرنا ہے اور پارٹی کو ذاتی جاگیر سمجھ کر مامیں چاچے کی پارٹی بنا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ بارہ اپریل سے قبل اور بعد میں ضلعی قیادت کی ناقص پالیسی نے جلتی پر تیل کا کام کیا لیاقت مغل نے مزید کہا کہ اے این پی سے پرانی رفاقت اور تربیت مجھے کسی پر کیچڑ اچھالنے کی اجازت نہیں دیتی لہذا میں ان عناصر جو پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں انتباہ کرتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں اور پارٹی حکومت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں ورنہ پریس کلب ایبٹ آباد میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا لیاقت علی مغل نے مزید کہا کہ میں تمام قوتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ صوبہ ہزارہ کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور آئینی راستہ اختیار کریں ہم ان کے شانہ بشانہ ہونگے اور اگر اے این پی نے صوبہ ہزارہ قرار داد کی مخالفت کی تو پارٹی چھوڑنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔
All powers be united on one platform for Hazara Province, Liaqat Mughal District ANP Information Secretary

0 comments: