ہزارہ کے اراکین صوبائی اسمبلی کا صوبہ ہزارہ کیلئے آئینی جدو جہد کرنے کا اعلان
صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری کیلئے کوششیں کی جائینگی اور اے این پی و پی پی پی دونوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے، مشترکہ اعلامیہ
پشاور ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) ہزارہ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے لئے آئینی جدو جہد کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہزارہ کے اراکین اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ن لیگ کے صوبائی پارلیمانی لیڈر پیر صابر شاہ کی رہائش گاہ پر ہوا اجلاس میں ن لیگ کی طرف سے پیر صابر شاہ کے علاوہ جاوید عباسی ، عنایت اللہ جدون ، سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، عبد الستار خان ، شمعون یار خان ، ایم ایم اے کے مفتی کفایت اللہ ، شاہ حسین خان االائی ، راجہ فیصل زمان ، پی پی پی کی نعیمہ نثار اور ساجدہ تبسم ، ق لیگ کے قلندر لودھی ، وجیہہ الزمان ، اے این پی کے مولوی عبید اللہ اور آزاد اراکین تاج محمد ترند اور حبیب الرحمن تنولی نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیر صابر شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی وجہ سے ہزارہ میں اشتعال پھیلا اور علیحدہ صوبہ مانگا جانے لگا ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے آئینی راستہ نظر انداز کرتے ہوئے عوامی جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی اور آج تک صوبہ بنانے کے لئے سنجیدہ کوشش نظر نہ آسکی یہ سلسلہ سڑکوں پر نہیں بلکہ منتخب ایوانوں میں حل ہو گا انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے حصول کے لئے تشدد کا راستہ اختیار کرکے عوام کو دھوکہ دینا اس سے سیاسی فائدہ اٹھانا افسوسناک ہے اس مقصد کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری کیلئے کوششیں کی جائینگی اور اے این پی و پی پی پی دونوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی تشکیل دے کر آئین و پارلیمانی جدو جہد کے لئے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ اباسین ڈویژن پہلے بنا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں وہ صوبہ ہزارہ کا ہی حصہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد میدان میں آئیں گے اور اگر ہزارہ الگ صوبہ بنتا ہے تو اس کا کریڈٹ ہزارہ کے عوام کو ہی جائے گا ۔
Peshawar : Members Provincial Assembly of Hazara called constitutional struggle for a Hazara Province

0 comments:
Post a Comment