Home » , » Battagram: Latest Activities of Tehreek-e-Abaseen Division

Battagram: Latest Activities of Tehreek-e-Abaseen Division

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, June 27, 2010 | Sunday, June 27, 2010

تحریک اباسین ڈویژن کا اباسین ڈویژن کے قیام کیلئے جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان
بٹگرام (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے )گزشتہ روز تحریک اباسین ڈویژن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں سپریم کونسل کے اکثریتی ارکان کی شرکت اجلاس میں آئندہ کے لاتحہ عمل اور سرگرمیوں اور جلسے اور میٹنگوں کے انعقاد پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحریک اباسین ڈویژن کے قیام تک جاری رہے گی بٹگرام کوہستان اور کالاڈھاکہ ہزارہ کے محروم اور مظلوم اضلاع ہیں ان کے مفاد پرست سیاسی دوکان داری کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی اجلاس میں کا میاب گرینڈ جرگہ کے انعقاد پر بہت خوشی کا اظہار کیا گیا اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے اباسین ڈویژن کے قیام کے عندئے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔اجلاس کے اختتام پر تحریک کی کامیابی کیلئے دعا مانگی گئی ۔

++++
----------------------------------++++

اباسین ڈویژن کو سیاسی جماعتیں ذاتی مفاد کے حصول کا ذریعہ نہ بنائیں ، اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ

بٹگرام (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے )اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ اباسین ڈویژن ایک انتظامی مسئلہ ہے سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ اسے ذاتی مفاد کے حصول کا ذریعہ نہ بنائیں ڈویژن کے قیام سے ان علاقوں کے انتظامی مسائل حل ہوں گے حکومت کو چاہئے کہ فی الفور ڈویژن کے قیام کا اعلان کرے ۔یہ ان غریب اضلاع پر حکومت کا بڑا احسان اور ان کو تاریخی کارنامہ ہو گا۔
Battagram: Latest Activities of Tehreek-e-Abaseen Division

0 comments: