ہزارہ کے عوام کی حمایت کرتے ہیں،الطاف حسین
:لندن(تازہ ترین۔14اپریل ۔2010ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام کی نئے صوبے کی بات کو غیر اہم اور وقتی ابال نہ سمجھا جائے، ہزارہ کے عوام اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کررہے ہیں جس کی ایم کیو ایم حمایت کرتی ہے۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہزارہ میں نئے صوبے کی بات برسوں کے دبے ہوئے جذبات کی ترجمانی ہے، اسے وقتی ابال نہ سمجھا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے پختونخوا ہ رکھا جانا عوامی نیشنل پارٹی کا مطالبہ تھا اور ایم کیو ایم نے اس کی حمایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نام پر ہزارہ ڈویژن کے عوام میں جو بے چینی ہے اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے عوام کے خلاف طاقت استعمال کرنے کے بجائے ان کی بات سنی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں لوگ اپنے صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں وہاں کے نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے دلائل سنے جائیں۔
0 comments:
Post a Comment