Home » , » Gohar Nawaz Khan submit resulotion in NWFP Assembly for Hazara Province

Gohar Nawaz Khan submit resulotion in NWFP Assembly for Hazara Province

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, April 14, 2010 | Wednesday, April 14, 2010

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد کے بعد رکن سرحد اسمبلی گوہر نواز نے بھی ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ضلع ہری پور سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن سرحد اسمبلی گوہر نواز نے ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے لئے قرار داد آج سرحد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرار داد میں رکن اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزارہ کے عوام کے پر زور مطالبے پر ہزارہ کو صوبے کا درجہ دیا جائے۔ اس سے پہلے ہری پور سے ہی اے این پی کے رکن سرحد اسمبلی اور صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد نے بھی گزشتہ روز اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہزارہ ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی تھی۔ صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ قرار داد جمع کرانا ان کا جمہوری حق ہے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا اگر ملے گا تو دیکھا جائے گا۔

0 comments: