50th Convocation at Comsats University Abbottabad
کامسیٹس انسٹی ٹیویٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایبٹ آباد میں منعقدہ ادارہ ہذا کے پچاسواں کانووکیشن میں 456طلباء و طالبات کو ڈگریاں دیں گیں
ایبٹ آباد ۔۔۔۔۔ کامسیٹس انسٹی ٹیویٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایبٹ آباد میں منعقدہ ادارہ ہذا کے پچاسواں کانووکیشن میں 456طلباء و طالبات کو ڈگریاں دیں گیں۔ تفصیلات کے مطابق بزنس ایڈمنسٹریشن ، پراجیکٹ مینجمنٹ، بینکنگ اینڈ فنانس ، کمپیوٹر انجنیئرنگ، الیکٹریکل انجنیئرنگ ،الیکٹریکل پاور انجنیئرنگ، میتھمیٹکس ، اکنامکس، ارتھ سائنسز، انوائر منٹل سائنسز، ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ نیٹ ورکنگ، کمپیوٹر سائنسز اور ڈویلپمنٹ سٹڈیز کے پروگراموں میں پی ایچ ڈی ، ایم ایس اور بی ایس کی ڈگریاں دیں گیں۔ ادارہ ہذا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی دو طالبات ارم شہزادی اور نوشین مرزا کا تعلق شعبہ انوائرمنٹل سائنسز سے ہے ۔ ارم شہزادی کے سپرائزرنامور سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر سید معروف شاہ ہیں جبکہ نوشین مرزا کے سپروائزر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ارشد پرویز ہیں ۔ ایم ایس کی ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کاتعلق شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، شعبہ پراجیکٹ مینجمنٹ ، بینکنگ اینڈ فنانس ، الیکٹریکل انجنیئرنگ، میتھمیٹکس، کمپیوٹر سائنسز اور ڈویلپمنٹ سٹڈیز سے ہے ۔ کل 36طلباء و طالبات نے ایم ایس کی ڈگریاں حاصل کیں۔ اسی طرح بی ایس کے کل418طلباء و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں جن کا تعلق ادارہ ہذا کے شعبہ الیکٹریکل انجنیئرنگ، الیکٹریکل پاور انجنیئرنگ، کمپیوٹر انجنیئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن ، اکنامکس ، ارتھ سائنسز ، انوائر منٹل سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ نیٹ ورکنگ سے ہے ۔ اسی طرح مذکورہ کانووکیشن میں مختلف تعلیمی پروگراموں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو گولڈ ، سلور اور براؤنز میڈلز دیئے گئے ۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی نارویجن سفیر سیسلی لینڈرزورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان افراد کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی ملکی تعمیر و ترقی کے لئے اشد ضروری ہے ۔ اس کے لئے نارو ے پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ کامسیٹس ایبٹ آباد نے ایک مختصر وقت میں ترقی حاصل کی ہے ۔ کامسیٹس کے ساتھ نارویجن یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کا الحاق مستحسن اقدام ہے ۔ آنے والے وقتوں میں کامسیٹس کے ساتھ مزید تعلیمی ادارے سے الحاق اور باہمی تعاون سے سائنس و ٹیکنالوجیکل تحقیقات کو فروغ دیں گے ۔ اس موقع پر ادارہ ہذا کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ہی وہ راز ہے جس سے ارض پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامسیٹس اس قومی کاذکے فروغ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کررہاہے۔ اُنہوں نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور اُن کے والدین کو مبارکباد دی ۔ ایبٹ آباد کیمپس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آبادپروفیسر ڈاکٹر خان گل جدون نے کہا ادارہ ہذا میں چھ ہزار سے زائد طلباء و طالبات 16انڈر گریجویٹ اور 17گریجویٹ پروگراموں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ 331اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین وحضرات تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ جن میں123پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آتے وقتوں میں علاقائی اور قومی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے شعبہ جات شروع کئے جائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment