ہزارہ صوبے کی قرارداد جلد صوبے سے منظور کرکے مرکز کو بھیجیں گے ، پرویز خٹک
بہ تسلیما ت پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
ہینڈ آوٹ نمبر۔1 ۔گلیات۔10 نومبر2013 ء
<><><><><><><>
خیبر پختونخوا اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں صوبہ ہزارہ کی قرارداد منظور کروائیں گے ، پرویز خٹک
بہ تسلیما ت پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
ہینڈ آوٹ نمبر۔1 ۔گلیات۔10 نومبر2013 ء
خیبر پختونخوا اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں صوبہ ہزارہ کی قرارداد منظور کروائیں گے ، پرویز خٹک
Hazara Province resolution will be be passed in next session of Assembly, Pervez Khattak
گلیات کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں کا اعلان دو کروڑ روپے کی لاگت سے نملی میرا روڈ کی تعمیر ، واٹر سپلائی سکیم ، مزید دو نئے ڈگری کالجز ، لورہ میں ٹیکنیکل کالج ، نملی میرا میں بی ایچ اور لوئر گلیات میں سول ہسپتال و دیگر منصوبے شامل ، خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنائیں گے ، وزیر اعلیٰ کا نملی میرا میں سردار وقار نبی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ن )کی حکومت کوہدف تنقید بناتے ہوئے ا س بات پر افسو س کا اظہار کیا ہے کہ اس پارٹی کے رہنما ہمیشہ قوم کے ساتھ ڈرامے کر تے رہے ہیں اُن کی تین بار کی حکومتوں نے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج اداروں کی یہ زبوں حالی نہ ہوتی اور ہر طرف کرپشن کا بازار گرم نہ ہو تا آج بھی وہ ہر چیز 30 فیصد تک مہنگی کر دیتے ہیں اور اگلے روز عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے 3 فیصد کم کر دیتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ یہ ڈرامے بازیاں اب نہیں چلیں گی اب خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے جو نہ صرف اداروں کا قبلہ درست کرے گی بلکہ کرپشن کی اسطرح بیخ کنی کرے گی کہ پانچ سال بعد اس کانام و نشان بھی نہیں ہو گا اور لوگ اس کا نام لینے سے بھی ڈریں گے ۔وہ اتوار کی سہ پہر گلیات کے علاقہ نملی میرامیں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کر رہے تھے ا س موقع پر سابق صوبائی وزیر سردار غلام بنی مرحوم کے بیٹے اور ن لیگ کے رہنما سردار وقار نبی نے اپنے ہزاروں حامیوں اور دوست احباب کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اسی پارٹی کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم حویلیاں محمود حیات عباسی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کی صوبائی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی مشن کی تکمیل کیلئے ہر قربانی دینے حتیٰ کہ خون کا نذرانہ دینے کا عزم بھی ظاہر کیااس موقع پر صوبائی وزیر مشتاق غنی، وزیر اعلیٰ کے مشیر قلند رلودھی ، ممبران صوبائی اسمبلی سردار ادریس ،نرگس علی ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب اور سابق ایم پی اے نثار صفد ر بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم ہر وہ کام کریں گے جو عوام پسند کریں گے اُنہوں نے کہا کہ ہزار ہ کے عوام اگر الگ صوبہ چاہتے ہیں تو اس کیلئے ہمارے ہی ارکان اسمبلی نے قرارداد پیش کر دی ہے اور ہم عنقریب صوبائی اسمبلی سے یہ قرار داد منظور کرکے مرکز بھیج رہے ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گلیات کی ترقی کیلئے بعض اہم منصوبوں کا اعلان بھی کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گلیات سے رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس کی طرف سے پیش کر دہ سپاسنامے کے جواب میں گلیات کی ترقی کیلئے بعض اہم منصوبوں کا اعلان کیا جن میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے یونین کونسل نملی میراکے لنک روڈز کی تعمیر ، واٹر سپلائی سکیموں کے لئے ایک کروڑ روپے کا اجراء ، گلیات کے لئے پہلے سے اعلان کر دہ دو ڈگری کالجوں کے علاوہ مزید دو ڈگری کالجوں کا قیام،پندرہ کلومیٹر بیرن گلی روڈ کی بلیک ٹاپنگ، لورہ میں ایک ٹیکنکل کالج، نملی میرا میں بی ایچ یو ، خانس پور ایوبیہ میں ایک ڈگری کالج ، لوئر گلیات میں سول ہسپتال کا قیام اور دیگر کئی سکیمیں شامل ہیں اُنہوں نے ایبٹ آباد تا باڑیاں گلیات روڈ کی توسیع اور اُس کو دو رویہ بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر علاقے کی چار خصوصی بچیوں کیلئے پچا س ، پچاس ہزار روپے کا بھی اعلان کیا پرویز خٹک نے کہا کہ سیاحت علاقے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہاں زیادہ تر لوگوں کا روزگار اسی سے وابستہ ہے اسلئے ہم علاقے میں سیاحت کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا چاہتے ہیں تاکہ پورا علاقہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحت کیلئے پر کشش بنے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں اُنہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف گلیات بلکہ پورے صوبے میں محکموں اور حکام کو عوامی خدمت کے تابع بنا رہے ہیں ہم پہلے تین مہینوں میں اُنہیں پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھائی اور واضح کیا کہ صوبے میں کرپشن کیلئے زیر و ٹالرنس ہے اب قومی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اس کے بعد اب صوبے بھر میں ترقیاتی کام شروع ہونے والا ہے ہر سکیم بروقت اور معیار کے مطابق مکمل ہو گی جس میں غفلت پر سخت ترین سرزنش ہو گی کسی بھی شہری سے پولیس سٹیشن یا پٹوار خانے میں رشوت نہیں لی جائے گی اور اگر ایسا ہو اتو متعلقہ اہلکار ہی نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ ضلعی اور ڈویژنل سربراہ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا ئے گا آئندہ تعلیمی سال سے نظام تعلیم ایک ہو گا اور کتابیں اور امتحانات بھی ایک ہی طرح کے ہوں گے تمام بھرتیاں سکول کی بنیاد پر ہوں گی اور اُن کی ترقی اچھے نتائج سے مشروط ہو گی ہم انگریز وں کا رائج کردہ دوہرا نظام تعلیم ختم کرکے یکساں نظام تعلیم نافذ کریں گے جسے معاشرے میں امیر و غریب دونوں کو ترقی کے یکساں مواقع ملیں گے اور اس طرح امیر اور غریب کا فرق مٹ جائے گا۔ ہسپتالوں سے لے کر گاؤں کے معمولی ڈسپنسری اور بی ایچ یوز میں عوام کو علاج کی تمام سہولتیں لازماً میسر ہو ں گی تمام عملہ حاضرہو گا اور طبی آلات اور سہولیات میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی بصورت دیگر کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کو گھر جانا ہو گا بڑے ہسپتالوں اور ضلع و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی علاج مفت ہو گا حتیٰ کہ ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت مہیا کی جائیں گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں ایک بلدیاتی نظام نافذکر رہی ہے جس میں اختیارات صحیح معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں گے اور عوام کو با اختیار بنایا جائے گا جبکہ دوسرے صوبے بلدیاتی نظام کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جلسے سے رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سردار وقار بنی اورمحمود حیات عباسی، پی ٹی آئی کے رہنما راجہ مبین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں جب وزیر اعلیٰ نملی میرا پہنچے تو اُنہیں گھوڑوں کی بگی میں جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا اس مو قع پر لوگوں نے عمران خا ن زندہ باد ، پرویز خٹک زندہ باداور سردار ادریس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔<><><><><><><>
خیبر پختونخوا اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں صوبہ ہزارہ کی قرارداد منظور کروائیں گے ، پرویز خٹک
Hazara Province resolution will be be passed in next session of Assembly, Pervez Khattak
گلیات کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں کا اعلان دو کروڑ روپے کی لاگت سے نملی میرا روڈ کی تعمیر ، واٹر سپلائی سکیم ، مزید دو نئے ڈگری کالجز ، لورہ میں ٹیکنیکل کالج ، نملی میرا میں بی ایچ اور لوئر گلیات میں سول ہسپتال و دیگر منصوبے شامل ، خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنائیں گے ، وزیر اعلیٰ کا نملی میرا میں سردار وقار نبی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 comments:
Post a Comment