Home » , » Mushtaq Ahmed Ghani denied any grouping in PTI KPK Assembly

Mushtaq Ahmed Ghani denied any grouping in PTI KPK Assembly

Written By Ali Awan on Wednesday, September 4, 2013 | Wednesday, September 04, 2013

Mushtaq Ahmed Ghani denied any grouping in PTI KPK Assembly
مشتاق احمد غنی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک سے متعلق خبر کی تردید کر دی
A newspaper publishing from Peshawar publish a self generated news which dont have any reality
All PTI members of provincial assembly are united under leadership of Imran Khan and Pervez Khatak
Mention newspaper will be publishing a clarification news in their next day edition, Advisor to CM for Higher Education
تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں کوئی فارورڈ بلاک یا گروپ بندی نہیں ، مشتاق احمد غنی 

ایک اخبار میں شائع ہونیوالی خبر من گھڑت ہے، جمعرات کے روز شائع ہونے والے اخبار میں یہ تردید اسی طرح شائع ہو گی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائر ایجوکیشن 

ایبٹ آباد ۔۔۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے کسی فارورڈ بلاک یا گروپ بندی کا وجود نہیں کا وجود نہیں ، یہ خبر بالکل من گھڑت ہے اور بے بنیاد ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، ہماری جماعت کے تمام اراکین اسمبلی اپنی جماعت کے منشور کے مطابق کام کر رہے ہیں جس اخبار نے یہ خبر شائع کی ہے وہ اس کی ذاتی خبر ہے جس کی وہ تردید کرے گی اور جمعرات کے روز شائع ہونے والے اخبار میں یہ تردید اسی طرح شائع ہو گی ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی آپس میں مشاورت سے اس منشور کو آگے بڑھا رہے ہیں اور فارورڈ بلاک نامی چیر کے بارے میں کوئی بھی سوچ نہیں سکتا کیونکہ ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے یہ سب خبریں ہماری جماعت کی پالیسیوں کی کامیابی اور جماعت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالفین پھیلا رہے ہیں 

0 comments: