Home » » Presidential Ordinance can be for Hazara Province

Presidential Ordinance can be for Hazara Province

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, May 6, 2012 | Sunday, May 06, 2012

صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کاقوی امکان
Presidential Ordinance can be for Hazara Province
ہریپور(www.Myhazara.tk)
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کاقوی امکان، مسلم لیگ ق اورصدرآصف زرداری کے مابین معاملات طے پاگئے تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں صوبہ سرائیکی سے متعلق پاس ہونے والی قراردادکے بعدہزارہ ریجن میں پائی جانے والی تشویش پرمسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورصدرآصف علی زرداری کے مابین صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے بات چیت آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے دونوں طرف کی قیادت اس بات پرمبینہ طورپرمتفق ہوچکی ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل صوبہ سرائیکی اورصوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے باضابطہ طورپرصدارتی آرڈیننس جاری کیاجائے گاجوکہ ان نئے صوبوں کے قیام کی راہ ہموارکردے گااورالیکشن میں ان علاقوں کے ووٹرصرف اپنی امیدواروں یاان سیاسی پارٹیوں کوہی ووٹ دیں گے جنھوں نے ان صوبوں کے قیام کے لیے عملی جدوجہدکی ہوگی باخبرذرائع کے مطابق جلدہی صدارتی آرڈیننس جاری ہوجائے گاتجزیہ کاروں کے مطابق ہزارہ کے عوام کوبھی صرف ایسے امیدواروں کوکامیاب کراناہوگاجوآگے چل کرصوبائی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کی قراردادمنظورکراسکیں ۔

0 comments: