Home » , , » Islamabad : Protest in front of Parliment House Islamabad for Hazara Province

Islamabad : Protest in front of Parliment House Islamabad for Hazara Province

Written By Umair Ali Sarwar on Thursday, February 9, 2012 | Thursday, February 09, 2012

Islamabad : Protest in front of Parliment House Islamabad for Hazara Province
Islamabad : Leaders from Hazara are showing unity at Islamabad in front of Parliment for Hazara Province
صوبہ ہزار ہ کے قیام کے لئے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
صدر اور وزیر اعظم عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں حکومت نے صوبہ نہ بنایا تو علیحدگی اختیار کر لیں گے ، (ق) لیگ سردار یوسف ، حیدر عباس رضوی ، شیخ وقاص ، سردار جہان یوسف ، گوہر ایوب خان ، سردار یعقوب، علی اصغر، مشتاق احمد غنی ، وجیہہ الزمان ، یوسف ایوب خان ، جنید قاسم ، زرگل خان، قاضی خلیل ، مشتاق خان ، شہزادہ گستاسپ ، قاضی اظہر ایڈووکیٹ،مولانا سید چراغ الدین،نصیر خان جدون اور دیگر کا مظاہرے سے خطاب
اسلام آباد ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے ہزاروں ہزارے والوں کا بیسویں ترمیم سے صوبہ ہزارہ کے مطالبہ کو مبینہ طور پر نکالنے کے خلاف زبردست احتجاج شہدا کے خون اور عوامی جدوجہد کے خلاف کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عہد ، ہمیں آئینی اور جمہوری حق نہ ملا تو ملک بھر کو جام کر دیا جائیگا ، صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، تاجر ، وکلا،ٹرانسپورٹر اور دیگر اور ہزارہ کے ڈیڑھ کروڑ عوام متحد ہیں اب وقت آگیا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر ملک میں چھوٹے چھوٹے یونٹس بنائے جائیں صدر اور وزیر اعظم عوام سے کئے گئے وعدے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے فی الفور صوبہ ہزارہ کے قیام کا اعلان کریں ، پاکستان پیپلز پارٹی نے اگر اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو مسلم لیگ قائد اعظم حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی ، گزشتہ روز قائد صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کی کال پر ہزارہ بھر اور راولپنڈی اسلام آباد میں بسنے والے ہزاروں ہزارے وال صوبہ ہزارہ کے قیام کے مطالبہ کرنے کےلئے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جمع ہوئے سینکڑوں مقامات سے جلوس احتجاجی ریلی میں شریک ہوتے رہے ، ریلی سے قائد صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف ، ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی ، وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم ، وزیر مملکت سردار جہان یوسف ، گوہر ایوب خان ، سردار یعقوب، علی اصغر، مشتاق احمد غنی ، وجیہہ الزمان ، یوسف ایوب خان ، جنید قاسم ، زرگل خان، قاضی خلیل ، مشتاق خان ، شہزادہ گستاسپ ، قاضی اظہر ایڈووکیٹ،مولانا سید چراغ الدین،نصیر خان جدون اور دیگر نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس سے ہمیں انصاف کی امید ہے اگر یہاں سے ہماری امیدوں کا خون کیا گیا تو ہم پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے ، حالات چاہے جو بھی ہوں حکومتی گر جائیں ، وزارتیں چھن جائیں مگر ہم صوبہ ہزارہ کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبہ ہزارہ کا مطالبہ پورا کرنے میں پس و پیش سے کام لیا تو ہم لانگ مارچ سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔
Abbottabad : Leaders of HQM are and MQM before departure to Islamabad for Hazara Province Rally in front of Parliment House

0 comments: