ہزارہ ڈویژن کے احسااس محرمی کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، وفاقی وزیر بہبود آبادی
ایبٹ آباد( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ علیحدہ صوبہ کا مطالبہ ہزارہ ڈویژن کے عوام کا حق ہے ، لیکن حالات ابھی اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ملک میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے ، ہزارہ ڈویژن کے احسااس محرمی کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، اگر ہزارہ سے منتخب ممبران اسمبلی چاہیں تو ہزارہ کو صوبہ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں ، ایبٹ آباد میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں خطر ناک حد تک آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اگرآبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ایک ایسا وقت آئے گا کہ لوگ ایک دوسرے کا گوشت نوچیں گے،حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اسی سلسلے میں پہلی مرتبہ علمائے کرام کوسو شل مو بلائزر کے طور پربھرتی کیا جا رہاہے۔ کنونشن سے صوبائی وزیر بہبود آبادی سلیم خان اور علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ و فاقی وزیر قانون بابر اعوان بار کلبز کو چھپ کر نہیں بلکہ سب کے سامنے گرانٹ دے رہے ہیں،پہلے مخصوص لوگوں کو میز کے نیچے سے لفا فے دیئے جاتے تھے ۔
Demand of a seperate Province is the right of the Public of Hazara Division, Firous Ashiaq Awan

0 comments:
Post a Comment