![](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgCkgfn7kdpP26YYTHFvvQ3X_8XbAiQ9pjfysHg0p8s31cSUsV7Ac1RsIaf1a20XtXHrUOVCGMz7rlEaRnJzBkilsWBJZSHVXPbziVk_bKqBndEgVj3ajXMSMCSnss-kLFHQid68_T2tDc/s400/Kohistan+Protest+Rally,+www.Myhazara.tk.jpg)
![](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg5XODVGUEumSo3qLWj7Z9MpmCvIy1snXj0wlMM4jD6LLXEEWvQYBCsOjVZjJ800NMAXlcV6VoAD259OCV1hyphenhyphen_uo_Cv7H-1sb1aZ9-RYDHdwCEk8uDBIh1Ebvy2jOXx5SQM9DBgq-uKo_Y/s400/Kohistan+Protest-1,+www.Myhazara.tk.jpg)
کوہستانی عوام صوبہ ہزارہ تحریک کے سلسلہ میں دیگر اضلاع کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,پرنس فضل حق
تحریک صوبہ ہزارہ کوہستان کے کنوینر پرنس فضل حق کا بھاشا، شتیال، سائیز اور برہن میں احتجاجی جلسوں سے خطاب
داسو (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) تحریک صوبہ ہزارہ کوہستان کے ضلعی کنوینر پرنس فضل حق نے کہا ہے کہ بھاشا کے عوام دیامیر بھاشا ڈیم کی رائلٹی پر سودے بازی نہیں کریں گے، ہم برابر کی رائلٹی کا حق رکھتے ہیں اور اپنا یہ حق ہر صورت لیں گے، صوبائی حکومت بھاشا کی مرکزیت کو تسلیم کرتے ہوئے بھاشا کیلئے فوری طور پر تحصیل کا اعلان کرے۔ وہ ہفتہ کو صوبائی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ بھاشا، شتیال، سائیز اور برہن میں احتجاجی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ فضل حق نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین بھاشا کے عوام کے جائز حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پر ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی رائلٹی یہاں کے عوام کا حق ہے اور ہم کسی کو بھی ان کا یہ حق چھیننے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ بنے یا نہ بنے تاہم بھاشا کے عوام کے مطالبات کو صوبائی اور مرکزی حکومت سے ضرور تسلیم کروائیں گے۔ اس موقع پر بھاشا کے معززین علاقہ اور علماء کرام پر مشتمل بھاشا کے حقوق کے حصول کیلئے 15 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر اجتماع میں موجود لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر تحریک صوبہ ہزارہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ یہاں کے عوام کا جائز اور جمہوری مطالبہ ہے جسے آخر کار حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا، کوہستان کے عوام صوبہ ہزارہ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کوہستانی عوام صوبہ ہزارہ تحریک کے سلسلہ میں دیگر اضلاع کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہاں کے عوام کو کسی صورت بھی دیگر اضلاع کے عوام سے پیچھے نہیں پائیں گے۔
Peoples of Kohistan are alongside other districts in the series Hazara Province, Prince Fazal Haq

0 comments:
Post a Comment