Home » » Hazara Province Movement would be protest at 4 PM in Liaqat Bagh Rawalpindi

Hazara Province Movement would be protest at 4 PM in Liaqat Bagh Rawalpindi

Written By Umair Ali Sarwar on Thursday, June 10, 2010 | Thursday, June 10, 2010

Hazara Province Movement would be protest at 4 PM at Liaqat Bagh Rawalpindi
تحریک صوبہ ہزارہ کا جلسہ آج چار بجے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو گا
جلسہ سے تحریک کے قائد بابا حیدر زمان اور دیگر خطاب کریں گے ، ایک شخص پیدل ایبٹ آباد سے پہنچے گا
راولپنڈی۔۔۔تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام آج دن چار بجے لیاقت باغ میں احتجاجی جلسہ ہو گا جس میں تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان خصوصی شرکت کریں گے پچھلے چند دنوں سے لیاقت باغ میں احتجاجی جلسے کی کوششیں کی گئی لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اجازت نہ ملنے پر احتجاجی جلسے کے پروگرام دس جون کو رکھا گیا جس پر آج دن چار بجے لیاقت باغ میں احتجاجی جلسہ ہو گا جس میں قائد تحریک بابا حیدر زمان ، سابق وفاقی وزیر امان اﷲ خان جدون ، ڈاکٹر اظہر خان جدون سابق امیدوار قومی اسمبلی، گوہر ایوب سابق وفاقی وزیر ، سابق وفاقی وزیر خزانہ عمر ایوب ،سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار یوسف سابق ضلع ناظم مانسہرہ،سابق اپوزیشن لیڈر سرحد اسمبلی شہزادہ گستاسپ، سابق ڈپٹی سپیکر سردار یعقوب ، سابق رکن سرحد اسمبلی گلزار عباسی ، سمیت دیگر مقررین شرکت کریں گے یاد رہے کہ یہاں پر ایک شخص ایبٹ آباد سے چھ بجے شام پیدل لیاقت باغ کی طرف تحریک صوبہ ہزارہ کا جھنڈا لے کر مارچ کرتے ہوئے شام چار بجے پہنچے گا ۔

0 comments: