Home » » Establishment of new provinces is essential for national development, Ali Asghar Khan

Establishment of new provinces is essential for national development, Ali Asghar Khan

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, June 20, 2010 | Sunday, June 20, 2010


نئے صوبوں کا قیام ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، علی اصغر خان
نوجوان پرامن جدوجہد کرکے صوبہ ہزارہ کے قیام کی منزل حاصل کرسکتے ہیں، گھماواں ہری پور میں قائدتحریک حقوق ہزارہ کا خطاب
ہری پور( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے )نئے صوبوں کا قیام ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، تعصب کی بجائے حقوق کی فراہمی کیلئے صوبہ ہزارہ کا قیام ضرور ی ہے ، تحریک حقوق ہزارہ کے زیر اہتمام گھماواں یونین کونسل بانڈی شیر خان ضلع ہری پور میں دیہی تنظیموں کے نمائندگان کے مشاورتی اجلاس سے قائد تحریک علی اصغر خان کا خطاب ، گزشتہ روز گاؤں گھماواں یونین کونسل بانڈی شیر خان ضلع ہری پور میں دیہی تنظیموں کے نمائندگان کے مشاورتی اجلاس سے تحریک حقوق ہزارہ کے قائد علی اصغر خان نے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ صوبہ کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہری پور سے کوہستان تک ہر جگہ لوگ صوبہ ہزارہ چاہتے ہیں اعداد و شمار و حقائق کی بنیاد پر صوبہ کی جدوجہد مثبت ہوگی پوری دنیا میں آبادی کے اضافے کی وجہ سے ممالک اور صوبوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پنجاب اور ایران کی آبادی برابر ہے جبکہ ایران میں 30 صوبے ہیں چھوٹے صوبوں سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آتی ہے تحریک کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہونا چاہیے نہ کہ تفریق پھیلانا اور نہ ہی تحریک کے پلیٹ فارم کو الیکشن کمپین کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے ملک کے باقی علاقوں میں بھی لوگ الگ صوبے چاہتے ہیں چھوٹے صوبوں سے فائدہ اس ملک کا ہے بڑا صوبہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی بہتری کے لیے کام ممکن نہیں ہیں ہزارہ کے سب سے بڑا وسیلہ یہاں کے لوگ ہیں جو پورے ملک کوچلا رہے ہیں ہر جگہ ہزارے وال اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں مگر ہمارے علاقوں میں مواقعوں کا فقدان ہے ہمارے لوگوں میں اتنی صلاحیتیں موجود ہیں جس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا ہم کسی ایک خاندان یا پارٹی کی حکمرانی کیلئے صوبہ نہیں بنانا چاہتے بلکہ صوبہ ہزارہ میں صرف غریب کی خوشحالی کی بات ہو تعلیم صحت کی سہولیات میسر ہوں یہ صوبہ غریب لوگوں کے لیے بنانا ہے اس جدوجہد کیلئے لوگوں کو منظم ہونے کی ضرورت ہے پختونخواہ انکو مبارک ہو ہمیں نفرت پھیلائے بغیر اپنا صوبہ چاہیے اور اس میں پختونخواہ والوں کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے ہزارہ صوبہ کے قیام کی تحریک آج شروع نہیں ہوئی بلکہ پچھلے کئی عشروں سے یہ آواز بلند ہوتی رہی ہے صرف اس میں شدت اس وقت آئی جب ہمارے معصوم بچے ، نوجوان شہید اور زخمی ہوئے اب اس تحریک کو ایسے انداز میں چلانا ہے جو کہ پرامن اور مثبت ہو اس کے لیے تحریک حقوق ہزارہ کا پلیٹ فارم موجود ہے جو ہر قسم کی سیاسی چپقلش سے بالاتر ہوکر صرف ہزارہ کے لوگوں کو ان کے حقوق کے لیے اور خاص طور پر صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ہمیں اپنے نوجوانوں سے توقعات ہیں کہ وہ اس کاز کے لیے بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اور پورے ملک میں پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں اجلاس سے محمد سرور ، نور محمد ، حسن علی خا ن، محمد صابر اور راشدہ دوحد نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک ممتاز نے سرانجام دیئے علاقے کے لوگوں نے اس کاز میں تحریک حقوق ہزارہ کابھرپور ساتھ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا
Establishment of new provinces is essential for national development, Ali Asghar Khan

0 comments: