Home » » حکومت تحریک صوبہ ہزارہ کی عوامی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے ، بابا حیدر زمان

حکومت تحریک صوبہ ہزارہ کی عوامی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے ، بابا حیدر زمان

Written By Umair Ali Sarwar on Friday, June 4, 2010 | Friday, June 04, 2010

حکومت تحریک صوبہ ہزارہ کی عوامی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے ، بابا حیدر زمان
حکومت دس جون کے لیاقت باغ جلسہ کی اجازت سے انکار کرکے عوامی غصے کو بڑھکا رہی ہے ، ڈاکٹر اظہر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت
ایبٹ آباد : حکومت تحریک صوبہ ہزارہ کے لاہور جلسہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے بعد لیاقت باغ راولپندی کے دس جون کے جلسہ میں رکاوٹیں دال رہی ہے حکومتی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے ، صوبہ ہزارہ انشاء اللہ بن کر رہے گا تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل جماعتیں اور لوگ صوبہ ہزارہ کے قیام تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا سردار حیدر زمان اور سرگرم رہنما ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک صوبہ ہزارہ کی برھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے لیاقت باغ میں تحریک صوبہ ہزارہ کا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے مینار پاکستان لاہور میں بھی جلسہ کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ سانحہ بارہ اپریل کی تحقیقات مکمل ہونے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے ہر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیتی برائے انسانی حقوق سے رجوع کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کے باہر دھرنا دینے کا پروگرام بھی زیر غور ہے۔

0 comments: