Home » » اباسین ڈویژن کے ساتھ ساتھ صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے مشترکہ جدو جہد کا اعلان

اباسین ڈویژن کے ساتھ ساتھ صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے مشترکہ جدو جہد کا اعلان

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, May 26, 2010 | Wednesday, May 26, 2010

ملکی وسائل ہوں تو پھر صوبہ ہزارہ بننا چاہیئے، تحریک اباسین ڈویژن

اباسین ڈویژن کا قیام ناگزیر ہو چکا ہےصوبے اور ڈویژن ایوانوں میں بنتے ہیں، مشترکہ جرگہ کے بعد جاری اعلامیہ

بٹ گرام : تحریک اباسین ڈویژن کے زیر اہتمام بٹ گرام میں گرینڈ جرگہ تمام سیاسی جماعتوں سمیت بٹ گرام کے سیاسی گروپ اباسین ڈویژن کے قیام کےلئے متحد ہو گئے ، ڈویژن کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مشترکہ اعلامیہ ، ہائی سکول بٹ گرام میں منعقدہ جرگہ میں تحریک کے چیئرمین ایم پی اے شاہ حسین خان آلائی ، رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند،سابقہ وفاقی وزیر یوسف خان ترند ، سابق وزیر ملک سعید ، اے این پی مانسہرہ کے صدر سرور خان ، سابق وزیر حاجی فقیر محمد خان ، اعتزاز خان ، تحریک انصاف کے صدر براہ خان ، مسلم لیگ ن کے نیاز محمد خان ، نعیم شاہین ، جماعت اسلامی کے انور بیگ ، جے یو آئی (س) کے مولانا عبد الغفور حقانی ، حاجی طہماس خان ، پیپلز پارٹی کے صدر اختر جاوید خان اور دیگر نے شرکت کی، اور کہا کہ اباسین ڈویژن کا قیام ناگزیر ہو چکا ہےصوبے اور ڈویژن ایوانوں میں بنتے ہیں اس لئے ہماری تحریک سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں میں پیش ہو گی ، انہوں نے کہا ہے کہ اگر ملکی وسائل برابر ہوں تو پھر صوبہ ہزارہ بننا چاہیے

0 comments: