نواز شریف نے پارٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا، صوبہ ہزارہ اور دیگر معاملات زیر بحث آئینگے
اسلام آباد:۔۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو گورنمنٹ ہائوس مری میں طلب کر لیا ہے ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں صوبہ ہزارہ سمیت ملک کی موجودہ صورتحال ، عدالت میں اٹھارویں آئینی ترمیم سے متعلق زیر سماعت کیسز ، این آر او فیصلے پر عملدرآمد پارٹی کی تنظیم سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔www.Myhazara.tk
0 comments:
Post a Comment