-------------------------------------------
مانسہرہ، سابق ممبران بلدیات کا کنونشن ، صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے جان کے نذرانے پیش کرنے کا اعلان
Ex-Local Government Member's Convention in Mansehra
مانسہرہ :۔ مانسہرہ میں سابق ممبران بلدیات کا ایک کنونشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میںuسابق ناظمین ، نائب ناظمین ، مرد و خواتین کونسلرز نے شرکت کی اس موقع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار محمد یوسف ، سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ ، سابق رکن صوبائی اسمبلی طارق خان سواتی ، سابق تحصیل نائب ناطم بشیر الدین تنولی ، سابق اپوزیشن لیڈر شہزادہ گستاسپ خان ، رکن قومی اسمبلی سردار شاہجہان یوسف نے خطاب کیا جبکہ ناظمین ، نائب ناظمین اور کونسلروں می سے رفعت حمید قاضی ، سرتاج بی بی ، امجد خان ، جمشید صادق رشیدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ صوبے سرکوں پر نہیں بنتے ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہم رودوں پر نہیں نکلتے تو آج صوبہ سرحد پاکستان کا حصہ نہ ہو تا کیونکہ صوبہ سرحد کو پاکستان میں شامل کرنے کی تحریک سڑکوں ، گلیوں،چوکوں اور چوراہوں میں ہمارے آبائو اجداد نے چلائی تھی ، تحریک صوبہ ہزارہ کسی بھی بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جب تک صوبہ ہزارہ کا قیام نہیں ہو تا ،اجلاس میں ہر یونین کونسل کے لئے سابق ناطم کنوینئر مقرر کرکے تنظیم سازی کے علاوہ دس روپے فی نفر چندہ جمع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاwww.Myhazara.tk
0 comments:
Post a Comment