Home » » Nawaz responsible for Hazara situation says Pervez Elahi

Nawaz responsible for Hazara situation says Pervez Elahi

Written By Umair Ali Sarwar on Monday, April 12, 2010 | Monday, April 12, 2010

ہزارہ کی صورتحال کے ذمہ دارنواز شریف ہیں،پرویزالٰہی:لاہور
(تازہ ترین۔12اپریل ۔2010ء)پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر مرکزی راہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہزارہ میں موجودہ صورتحال میاں نواز شریف کی خود غرضی کے باعث پیداہوئی جنہوں نے ذاتی مفاد کے لیے سودے بازی کرتے ہوئے صوبہ سرحد کے نام خیبر پختونخواہ کی حمایت کی اور تیسری بار وزیر اعظم بننے کے لیے اتنے بے گناہوں کا خون بہا۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ انکی جماعت ہزارہ کے عوام کے ساتھ ہے اور پولیس و انتظامیہ کو معصوم شہریوں کے خون کا حساب دینا ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اے این پی اور ن لیگ کی ملی بھگت سے صوبہ سرحد کا نیا نام خیبر پختونخواہ رکھنے کے خلاف پر امن احتجاج کئی روز سے جاری تھا لیکن آج ان پر ظلم کی انتہا کردی گئی۔

0 comments: