سانحہ ایبٹ آباد کی تحقیقات جاری:
ایبٹ آباد(تازہ ترین۔21اپریل 2010ء)سانحہ ایبٹ آباد پر صوبائی حکومت کی جانب سے مقررکردہ عدالت کی تحقیقاتی کمیشن آج بھی کارروائی جاری رکھے گا۔ گزشتہ روز چار افراد کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالعزیز کنڈی کی صدارت میں عدالتی کمیشن نے کارروائی کے پہلے روز سانحہ ایبٹ آباد میں زخمی ہونے والے چار افراد کے بیانات قلم بند کیے۔ایبٹ آباد کے سینئر وکلا نے صحافیوں کوبتایا کہ عدالتی کمیشن کی انکوائری درست سمت میں جاری ہے اور وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بارہ اپریل میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمی افراد اپنے بیانات قلم بند کروانے کے لیے ہائی کورٹ بار کے رجسٹرار سے جلد از جلد رابطہ کریں تاکہ کمیشن کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
Home »
Media Coverage of Hazara Province
» Judicial Inquiry of 12 April continue
0 comments:
Post a Comment