Home » » صوبہ پختونخواہ کے نام پر اعتراض نہیں ،طریقہ کارغلط تھا،عمران خان:

صوبہ پختونخواہ کے نام پر اعتراض نہیں ،طریقہ کارغلط تھا،عمران خان:

Written By Umair Ali Sarwar on Tuesday, April 20, 2010 | Tuesday, April 20, 2010

صوبہ پختونخواہ کے نام پر اعتراض نہیں ،طریقہ کارغلط تھا،عمران خان:
ایبٹ آباد( تازہ ترین۔20اپریل 2010ء)چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختو نخواہ کے نام پر اعتراض نہیں البتہ طر یقہ کارغلط تھا بہتر ہو تا کہ صو بائی حکومت صوبہ کے نام کی تبدیلی پر ریفر ینڈم کروا تی، سانحہ ایبٹ آباد میں معصوم شہر یوں کی ہلاکت کی ذمہ دار اے این پی حکومت ہے۔ایبٹ آبادمیں آصف زبیر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ جتنے زیادہ صوبہ بنائے جائیں گے وفاق اتنا مضبو ط ہو گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سانحہ ایبٹ آباد کیلئے ایسا خود مختارجو ڈیشل کمیشن بنا نا چایئے جس پر عوام کو اعتماد ہو۔ انہوں نے مسلم لیگ نواز کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بھی ایبٹ آباد کے عوام کے قتل عام میں برابر کا شر یک ہے۔

0 comments: