Home » , » Kohistan - Rally in favor of Kashmiris and on Yauom-e-Siaah

Kohistan - Rally in favor of Kashmiris and on Yauom-e-Siaah

Written By Ali Awan on Sunday, October 27, 2013 | Sunday, October 27, 2013

Kohistan - Rally in favor of Kashmiris and on Yauom-e-Siaah

کمیلہ کوہستان ( شمس الرحمن شمس ) کوہستان ، ضلع کوہستان کی انتظامیہ نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے شہریوں کے ساتھ ملکر یوم سیاہ منایا، ضلعی مرکزی شہر کمیلہ میں جلسہ ، سینکڑوں لوگوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع کوہستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے داسو میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ ضلعی افسران شہریوں کے ساتھ مل کر کچہری سے بازار کمیلہ آئے اوربازار میں جلسہ شروع ہوا۔ اس دوران آس پاس سے دوکاندار ، شہری اور تاجر برادری کا ہجوم جلسے میں شامل ہوئے ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئیاے ڈی سی کوہستان محمد نعیم ، ڈی ڈی ایم او قاضی محمد رحمان ، مولانا عبدالرحمن ،شمس الرحمن ، ماہ نور، عبدالجبارخان ، ملک آباد شاہ،عبدالحکیم اور دیگر نے کہا کہ انڈیا کشمیری بھائیوں پر مظالم ڈھارہاہے ، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ آج کے دن انڈیا نے سات سو فوجیوں کے ذریعے کشمیر پر حملہ کرکے زبردستی قبضہ کیا،بچوں اور خواتین پر مظالم ڈھائے ، عالم برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، ہندوستان کی جارحیت ہر آنے والے دن برھتی جارہی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ، کشمیرہماری شہہ رگ ہے اور یہ پاکستان کا حصہ ہے ، مقررین نے اس موقع ایک قرارداد بھی پیش کی ،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرے اور ہندوستان کے جانب سے آئے روز ڈھائے جانے والے مظالم کا سدباب کرائے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شاہناز خان ، تحصیلدار داسو، سابق ناظمین ، علماء اور عمائدین علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔

0 comments: