Abbottabad - Pakeeza, 11 seen sitting with her father requesting philanthropists for financial assistance for her surgery. According to doctors she was born with dual sex and has more chances to become a girl then a boy after surgical procedure.
دوہری جنس رکھنے والی غریب گھرانے کی بچی جنس تبدیلی
کے مہنگے آپریشن کیلئے مخیر حضرات اور حکومتی امداد کی منتظر
اگر آپ مالی امداد نہیں کر سکتے تو کم از کم اس پوسٹ کو شیئر ضرور کریں شاید کسی درد دل رکھنے والے شخص تک اس غریب بچی کی آواز پہنچ جائے
ایبٹ آباد ، غریب گھرانے کی بچی جنس کی تبدیلی کے مہنگے آپریشن کیلئے مخیر حضرات اور حکومتی امداد کی منتظر ، تفصیلات کے مطابق بھروال میرا مسلم آباد حویلیاں کے رہائشی یستاق حسین جو کہ کریانہ کی دکان چلاتا تھا کچھ عرصہ قبل آتشزدگی کی وجہ سے اس کی یہ دوکان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ، یستاق حسین کا ابھی کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے اس کے چار بیٹیاں اور بیٹے ہیں ایک بیٹی گیارہ سالہ پاکیزہ بھی ہے جس کی جنس کا کوئی پتہ نہیں مذکورہ بچی نہ مرد ہے اور نہ ہی عورت ہے مذکورہ بچی کا ایوب تدریسی ہسپتال ایبٹ آباد میں معائنہ کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جنس کی تبدیلی کیلئے 2لاکھ روپے کے اخرجا ت بتائے جبکہ جنس کی تبدیلی کے لئے آپریشن سے قبل 35ہزار روپے کے ٹیسٹ بتائے ہیں یستاق حسین نے بتایا ہے کہ میں ایک غریب آدمی ہوں میں اپنی بیٹی کا اتنا مہنگا علاج نہیں کروا سکتا مخیر حضرات یا صوبائی حکومتی میری بچی کے علاج کے اخراجات برداشت کریں
مخیر حضرات یستاق حسین سے موبائل نمبر 0313-6391116پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment