Home » , » Our demand for Hazara Province not fulfill will lead to civil disobedience, Baba

Our demand for Hazara Province not fulfill will lead to civil disobedience, Baba

Written By Umair Ali Sarwar on Tuesday, January 29, 2013 | Tuesday, January 29, 2013

Our demand for Hazara Province not fulfill will lead to civil disobedience, Baba
صوبہ ہزارہ کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی تو سول نافرمانی شروع کرینگے ، بابا حیدر زمان

اسلام آباد : تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی بابا حیدر زمان کاکہنا ہے کہ پاکستان کی بقاء نئے صوبوں کے قیام میں ہے، صوبہ ہزارہ کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے،

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہ ملک میں صوبوں کی آواز تحریک ہزارہ نے اٹھائی، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جا رہا ہے لیکن ان کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہزارہ میں ریفرنڈم کرا یا جائے، تو ننانوے فیصد لوگ صوبہ ہزارہ کے حق میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے ان پر پندرہ سو گولیاں چلائیں اگر اب ایسی کوشش کی گئی تو تمام پارٹیوں کا ہزارہ میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آیئن اور قانون کی بات کرنے والے حکمران اس پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام میں صرف حکمرانوں کا ذاتی مفاد شامل ہے۔

0 comments: