Awami National Party is not a party for Pashto speakers, it consist of every language and every cast and they all are our brother, Seinor Provincial Minister was adressing to the public gathering in Havelian - Abbottabad
صوبہ ہزارہ کےلئے دو تہائی اکثریت سے قرار منظور کروائیں ، فیصلہ قبول کرینگے ، بشیر بلور
عوامی نیشنل پارٹی صرف پشتو بولنے والوں کی جماعت نہیں ہے اس میں پشتو اور ہندکو سمیت ہر ہر زبان بولنے والے اور ہر نسل اور قوم کے لوگ موجود ہیں وہ سب ہمارے بھائی ہیں: سینئر صوبائی وزیر کا حویلیاں میں تقریب سے خطاب
جلسہ میں عوامی نیشنل پارٹی ، ہری پور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر سے عہدیداروں ، کارکنوں نے ’’کثیر‘‘تعداد میں شرکت کی
حویلیاں ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے )صوبہ خیبر پختونخوا کے سنئیر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کی تحریک کسی انتظامی دلیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ خیبر پختونخوا کے نام کی زد سے پیدا ہوئی ہے پختونخوا کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے ترینسٹھ سال تک قربانیاں دیں اور ووٹ کے ذریعے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے آئنیے ترمیم کے ذریعے صوبے کا نیا نام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئنیے ترمیم سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ منتخب اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے کی جاتی ہے صوبہ ہزارہ کے لئے بھی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے قرار داد منظور کی جائے تو یہ فیصلہ بھی ہم قبول کریں گے ۔سنئیر وزیر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صرف پشتو بولنے والوں کی جماعت نہیں ہے بلکہ اس میں پشتو اور ہندکو سمیت ہر زبان بولنے والے اور ہر نسل اور قوم کے لوگ موجود ہیں وہ سب ہمارے بھائی ہیں۔بشیر احمد بلور نے کہا کہ وہ خود ہندکو بولنے والے ہیں اور چار بار اے این پی کے صوبائی صدر، صوبائی وزیر اور پارلیمانی لیڈر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کی بات کرنے والے سب ہمارے بھائی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز حویلیاں کی یونین کونسل لنگرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے صوبائی وزرا ء قاضی محمد اسد ،اور حاجی ہدایت اللہ کے علاوہ اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب محمد طاہر ، اے این پی ایبٹ آباد کے ضلعی صدر ہمایون خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں اے این پی ہری پور ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے ضلعی عہدیداروں ، کارکنوں اور عام لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سنئیر وزیر نے حویلیاں میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے نکاسی آب اور سیوریج کے ایک بڑے منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔ جلسہ میں حاجی اقبال کی قیادت میں پچاس سے زائد علاقے کے سرکردہ افراد نے اے این پی میں شمولیت اختیار کی ،سپاسنامہ میں پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں بشیر احمد بلور نے دس کروڑ روپے کی لاگت سے حویلیاں کے پرانے پل کی از سر نو تعمیر، یونین کونسل لنگرہ کے مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے، ایدھی ویلفئیرسنٹر کے باتھ رومز کے لئے پانچ لاکھ روپے ،حویلیاں میں پچاس کنال اراضی پر پبلک پارک تعمیر کرنے اور مختلف رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کیا اور طلباء اور طالبات کی سہولت کے لئے حویلیاں شہر کے راستوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عنقریب ہری پور کا دورہ کر کے وہاں پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ترقیاتی سکیموں کا افتتاح بھی کریں گے۔

0 comments:
Post a Comment