Home » , , » Tehreek-e-Sooba Hazara (Haqiqi) will be functioned once again, Leaders of Hazara just disappoint us : M Mushtaq

Tehreek-e-Sooba Hazara (Haqiqi) will be functioned once again, Leaders of Hazara just disappoint us : M Mushtaq

Written By Umair Ali Sarwar on Friday, February 24, 2012 | Friday, February 24, 2012

Tehreek-e-Sooba Hazara (Haqiqi) will be functioned once again, Leaders of Hazara just disappoint us
21 years ago we starts the Tehreek-e-Sooba Hazara, Baba Haider Zaman and Sardar Yousaf both are just playing with Hazar-e-walls : Muhammad Mushtaq & Iqbal Khan (leaders of Tehreek-e-Sooba Hazara (Haqiqi)
قائدین نے مایوس کیا ، اکیس سالوں سے جاری صوبہ ہزارہ کی تحریک فعال کرنے کا اعلان
مانسہرہ : تحریک صوبہ ہزارہ اور صوبہ ہزارہ تحریک سے مایوس ہو کر اکیس سالوں سے صوبہ ہزارہ کیلئے جدوجہد کرنے والوں نے تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی کو فعال کرنے کا اعلان کر دیا تحریک صوبہ ہزارہ رجسٹرڈ کروا کر جبکہ صوبہ ہزارہ تحریک کے لوگوں نے اقتدار حاصل کر کے ہزارہ وال قوم کے جذبات مجروع کیے تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی نے مفاد پرستوں کے عزائم قوم کے سامنے لانے کا اعلان کر دیا جبکہ محکمہ پیسکو سے بجلی بل میں فیول چارجز کا اضافہ واپس لینے کی قرار داد اگلے مہینے کے بل میں اندراج کی صورت میں بل چوک میں جلانے کا اعلان اس بارے میں تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی کے کنوینئر محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ نائب صدر محمد اقبال خان اورتحریک ہزارہ یوتھ ونگ کے عالمزیب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا اکیس سال قبل تحریک صوبہ ہزارہ شروع کی مسلسل جدوجہد جاری رکھی چند سال قبل صوبہ کے نام کی تبدیلی کے بعد تحریک نے زور پکڑا بابا حیدر زمان چےئرمین ہوئے ہم نے بھرپور ساتھ دیا مگر بابا حیدر زمان نے تحریک کو سیاسی جماعت کے طور پر چند مفاد پرستوں کے کہنے پر رجسٹرڈ کرا کر متنازعہ بنا دیا پھر ہم نے صوبہ ہزارہ تحریک کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا مگر پہلے فیصلہ کی طرح دوسرا بھی غلط ثابت ہوا اور صوبہ ہزارہ تحریک کے قائدین نے اقتدار حاصل کر کے ہزارہ وال قوم کے جذبات مجروع کیے اقتدار میں آکر وہ ہمیں اٹھارویں اور پھر بیسویں ترمیم میں صوبہ ہزارہ کے قیام کی شق شامل کرنے کا جھانسہ دیتے رہے مگر ایسا نہ ہو سکا اور اب اکیسویں ترمیم کی باتیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں تحریکوں کے قائدین نے مایوس کیا جس کے بعد ہم نے اکیس سالوں سے جاری تحریک کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی آدمی الیکشن میں حصہ نہیں لے گا اور ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں پریس کانفرنس سے طاہر خان سواتی نے پیش کی گئی قرار داد میں پیسکو حکام کا بجلی بلوں میں فیول چارجز کے اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے کے بل میں فیول چارجز موجود ہوئے تو ہم بجلی کے بل جمع نہیں کرائیں گے اور چوک میں بل جلا کر سول نافرمانی کا اعلان کریں گے۔
Text News from, Hazara.com.pk

0 comments: