Grand Jirga in Abbottabad on Hazara Province

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, January 29, 2012 | Sunday, January 29, 2012

Grand Jirga in Abbottabad on Hazara Province






Abbottabad: Hazara News Paper society arranged a Jiraga where all the political parties were invited. In this program PML n, PML Q, Pakistan Tahreek-e-Insaf, Awami National Party, Pakistan-People-Party, Jamet-Ulema-e-Islam, Jamate Islami, Tahreek-Soba-Hazara, Hazara-Soba-Tahreek, Tahreek-Haqook-e-Hazara, Hazara Awami Etehad, Suni Ulema Council, Traders, Lawyers and other political parties religious groups participated. After full day conversation all the forces agreed upon one point agenda of Soba Hazara, polititions decided to raise voice for Suba Hazara on Assembly floor as well as they will took part in joint protest . A committee will be formed in which all political parites will have representation.

ہزارہ نیوز پیپر سوسائٹی کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ صوبہ ہزارہ کے قیام اور جدوجہد کو تیز کرنے کیلئے ہزارہ ڈویژن میں موجود تمام سیاسی مذہبی جماعتوں ٹریڈرز وکلاء ٹرانسپورٹروں اور سول سوسائٹی پر مشتمل مشترکہ مشاورت کونسل قائم ہزارہ ڈویژن کے تمام ممبران صوبائی اسمبلی کیلئے قلندر لودھی اورنگزیب نلوٹھہ نعیمہ نثار پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہزارہ کے 7 ممبران قومی اسمبلی کیلئے شاہجہان یوسف اور سید قاسم شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے ساتھ ہزارہ ڈویژن کے رہنما بھی اپنی پارٹی قیادت کو آمادہ کریں گے پہلی بار گرینڈ جرگہ اور متفقہ مشاورت کونسل میں عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کونمائندگی دی گئی
گزشتہ روز ہزارہ گرینڈ جرگہ نیوز پیپر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ پیر عالمزیب شاہ کی صدارت میں شروع ہوا جس میں ہزارہ ڈویژن کی تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین نے شرکت کی جن میں قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان عوامی نیشنل پارٹی کے سلیم خان سردار یعقوب سردار یوسف گوہر ایوب خان شاہجہان یوسف قلندر لودھی مشتاق احمد غنی ڈاکٹر اظہر جدون تحریک انصاف کے علی اصغر خان متحدہ قومی موومنٹ کے نصیر خان جدون پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نعیمہ نثار ڈاکٹر عدنان بشیر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ تحریک حقوق ہزارہ کے علی اصغر خان ہزارہ قومی محاذ کے چےئرمین قاضی اظہر ایڈووکیٹ متحدہ مسلم لیگ کے تراب شاہ اور قلندر لودھی راجہ سلطان وحید ہزارہ عوامی اتحاد کے جاوید خان خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمان جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی تحریک انصاف کے اعظم خان سواتی اور مسلم لیگ (ق) کے سید قاسم شاہ مسلم لیگ ہم خیال کے گوہر ایوب خان اور تحریک انصاف کے سردار شیر بہادر بٹگرام سے عالمزیب خان تورغر سے زرگل خان مشتاق احمد غنی اعجاز زر خان فیاض سلہریا علی خان جدون عبدالبصیر راضی آصف زبیر شیخ حقنواز خان مولانا خلیل الرحمان ذوالقرنین اور خاکسار شہزادہ گستاسپ طارق خان سواتی عبدالحئی گوہر گل ذار عباسی جان قریشی نثار صفدر جماعت توحید اہلسنت سنی تحریک تحریک شہداء ہزارہ آل ٹریڈرز مانسہرہ کے رہنما حنیف اعوان آل ٹریڈرز کے صدر نعیم اعوان ٹرانسپورٹ یونین وکلاء نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر تمام گرینڈ جرگہ میں شامل لوگوں نے اپنی تجاویز اور آراء دی جس کو سامنے رکھتے ہوئے ہزارہ نیوز پیپر سوسائٹی کے صدر احمد نواز خان شجاع احمد نائب سرپرست اعلیٰ نیاز پاشا جدون نے مشترک کونسل کا اعلان کیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں جن میں تحریک صوبہ ہزارہ کے حوالے سے مشاورتی کونسل تمام معاملات مشاورت سے حل کرے گی مشاورتی کونسل کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا تمام سیاسی جماعتیں اپنی پارٹی لیڈر شپ کو صوبہ ہزارہ کے حوالے سے حمایت حاصل کریں گی اس کے ساتھ ساتھ بہت جلد ہزارہ ڈویژن کے تمام ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا ایک اجلاس ہو گا جس پر آئینی کمیٹی کے حوالے سے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی پر مشتمل الگ الگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ممبران سے لابنگ کریں گے تمام جماعتوں کے قائدین نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ وہ صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے ہر طرح کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں اپنی پارٹی قائدین کو اس بات پر نہ صرف آمادہ کریں گی بلکہ صوبہ ہزارہ پر مکمل حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی اس موقع پر گرینڈ جرگہ میں صرف ایک قرار داد پیش کی گئی قرار داد قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ آئینی اور قانونی طریقہ سے نہ بنایا گیا اور اگر دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ہم ہزارہ بھر میں سول نافرمانی کا اعلان کریں گے اس قرار داد کو تمام سیاسی جماعتوں ٹریڈرز ٹرانسپورٹرزاور جرگے میں موجود تمام مکاتب فکر کے افراد نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔
http://www.hazara.com.pk/news/3239/%DB%81%D8%B2%D8%A7%D8%B1%DB%81-%DA%AF%D8%B1%DB%8C%D9%86%DA%88-%D8%AC%D8%B1%DA%AF%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D9%85%D9%84-%DA%A9%DB%81%D8%A7%D9%86%DB%8C

0 comments: