اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان ہزارہ کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں ، نگہت اورکزئی
اقبال خان اور راجہ سکندر زمان کیخلاف نازیبا الفاظ رکن اسمبلی کو زیب نہیں دیتے ، ممبران و وزراء صوبائی اسمبلی
پشاور(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)صوبہ خیبر پی کے اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ق کی ممبر نگہت اورکزئی کے ریمارکس پر احتجاج مسلم لیگ ن کے اراکین کے ساتھ ساتھ صوبائی وزراء نے بھی سخت مذمت کی سپیکر نے نگہت اورکزئی کے ریمارکس کاروائی سے حذف کروا لیئے، گزشتہ روز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جبکہ ق لیگ کی ایم پی اے نگہت اورکزئی نے خطاب کے دوران ہزارہ سے تعلق رکھنے والے دوسابق وزراء اعلیٰ اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان کے بارے میں کہا کہ ہزارہ کی پسماندگی کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں ان ہی وزراء اعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کو پسماندہ رکھا اور ڈویژن کی تعمیر وترقی کیلئے کسی قسم کا کوئی کام نہیں کیا نگہت اورکزئی کے ان ریمارکس پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے سخت احتجاج کیا،اس موقع پر عنایت اللہ خان جدون نے کہا کہ اقبال خان جدون کی خدمات نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ پورے صوبے کیلئے کسی سے پوشیدہ نہیں آج بھی مخالفین ان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں،صوبائی وزیر سید ظاہر شاہ نے کہا کہ اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان کے بارے میں ریمارکس معزز ممبر صوبائی اسمبلی کو زیب نہیں دیتے صوبائی وزیر قاضی محمد اسد نے بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ وزراء اعلیٰ نے اپنے دور میں صوبائی کی تعمیر وترقی کیلئے مثالی کردار ادا کیا سپیکر صوبائی اسمبلی نے نگہت اورکزئی کے ریمارکس کاروائی سے حذف کردیئے۔
Members and Ministers of KPK protests on remarks of Nighat Orakzai about the late Chief Ministers from Hazara

0 comments:
Post a Comment