Home » » News provinces demand is the right of peoples, but not appropriate at this time, Qamar Zaman Kaira

News provinces demand is the right of peoples, but not appropriate at this time, Qamar Zaman Kaira

Written By Umair Ali Sarwar on Thursday, June 17, 2010 | Thursday, June 17, 2010

نئے صوبوں کا مطالبہ عوام کا حق ہے لیکن یہ وقت مناسب نہیں ‘ وزیر اطلاعات
18 ویں ترمیم کے بعد موجودہ بجٹ اہمیت کا حامل ہے‘ صحافیوں کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد﴿مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے﴾ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری اور این ایف سی ایوارڈ کے بعد پیش ہونے والا پہلا بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اقتصادیات سے زیادہ سیاسیات کو ترجیح دی گئی ہے وفاق اور صوبوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ روابط پر زور دیا گیا ہے پہلی دفعہ صوبوں کیلئے بجٹ میں چار سو ارب سے زیادہ کی رقم رکھی گئی ہے اور 28 کے قریب محکمے صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز بھی ہے نئے صوبوں کا مطالبہ اور قیام عوام کا حق ہے لیکن موجودہ وقت اس کیلئے موزوں نہیں ہے حکومت عوامی آرائ کا احترام کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میںوفد سے بات چیت کے وران کیا انہوں نے کہا کہ صوبوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دے کر 28 محکموں کو ان کے اختیار میں دینے کی تجویز ہے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صوبوں کا مطالبہ عوام کا جمہوری حق ہے اور حکومت بھی اس سے متفق ہے لیکن ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور کشیدگی اور دہشت گردی کی وجہ سے ابھی ایسا ممکن نہیں ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے پہلی مرتبہ صوبوں اور وفاقی میں بہتری کے تعلقات کو پروان چڑھانے کی کوشش ہے۔
News provinces demand is the right of peoples, but not appropriate at this time, Qamar Zaman Kaira(Information Minister)

0 comments: