جولائی کے پہلے ہفتے میں کاروان ہزارہ چلایا جائے گا ، تحریک صوبہ ہزارہ
ہماری منزل صرف اور صرف صوبہ ہزارہ کا حصول ہے ، بٹ گرام میں اجلاس سے بابا حیدر زمان کا خطاب
بٹگرام (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد سردار حیدر زمان نے ماہ جولائی میں تحریک کومزید فعال بنانے کیلئے ہزارہ کے پانچوں اضلاع میں کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کر دیا، جولائی کے پہلے ہفتے میں کاروان ہزارہ بھی چلایا جائے گا اور بلدیاتی نمائندوں، علماء کرام، وکلاء، طلباء اور خواتین کے خصوصی کنونشن بھی ہونگے جس کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے اس بات کا فیصلہ بابا سردار حیدر زمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، ہزارہ ایکشن کمیٹی کے بٹگرام میں ہونے والے اجلاس میں یوسف ایوب، ڈاکٹر اظہر جدون، مشتاق احمد غنی، سردار محمد یوسف، سید قاسم شاہ، شہزادہ گستاسپ، طارق سواتی، خانزادہ خان، عالمزیب خان اور فضل حق نے شرکت کی‘ اجلاس سے بابا سردار حیدر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل صرف اور صرف صوبہ ہزارہ کا حصول ہے اور ہم ہر حال میں صوبہ ہزارہ لے کر رہیں گے‘ انہوں نے ماہ جولائی میں کاروان ہزارہ چلانے اور کنونشن کے انعقاد کیلئے یوسف ایوب، عبدالرزاق عباسی، سردار محمد یوسف، خانزادہ خان اور فضل حق پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا۔
In the first week of July Karwan-e-Hazara will be run , Hazara Province Movement

0 comments:
Post a Comment