Home » » Hazara will surely Province when new provinces become, Sardar Mehtab

Hazara will surely Province when new provinces become, Sardar Mehtab

Written By Umair Ali Sarwar on Monday, June 28, 2010 | Monday, June 28, 2010

ایبٹ آباد : مسلم لیگ ن کے صوبائی آرگنائزر اور رکن قومی اسمبلی سردار مہتاب احمد خان عباسی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر ممبر ان قومی اسمبلی کیپٹن صفدر ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی ، سینیٹر ظفر اقبال جھگڑا، اراکین صوبائی اسمبلی پیر صابر شاہ ، عنایت اللہ خان جدون ، بیرسٹر جاوید عباسی ، سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، شازیہ اورنگزیب ، سابق رکن صوبائی اسمبلی علی افضل خان جدون اور دیگر بھی شریک ہیں
----------------------------------------------------------------------
نئے صوبے بنے تو صوبہ ہزارہ ضرور بنے گا ، سردار مہتاب

صوبہ ہزارہ کی قرارداد تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور اتفاق رائے کے بعد ہی یہ اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی ، فرنٹیئر ہاؤس میں پریس کانفرنس و صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب
ایبٹ آباد ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی کوآرڈینیٹررکن قومی اسمبلی سردار مہتاب احمد عباسی نے کہا ہے کہ جب ملک میں نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا تو ہزارہ ضرور صوبہ بنے گا صوبہ ہزارہ کی ہرسطح پر حمایت کریں گے حکومت سانحہ 12اپریل کی جوڈیشل انکوائری کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے ہزارہ میں مسلم لیگ ن کو براہ راست ٹارگٹ بنانے کے لئے شکست خوردہ عناصر کی طرف سے سازش کے تحت مہم چلائی گئی کل بھی ہزارہ کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے بھرپور جدو جہد کی ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کا بھی جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے صوبے میں دس اگست تک مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ، آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا اس لئے پارٹی میں رکنیت سازی اور تنظیم سازی کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ان خیالات کا اظہارا نہوں نے فرنٹیئر ہاؤس ایبٹ آباد میں پارٹی کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا ، سابق صوبائی صدر پیر صابر شاہ ، اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ،سردار مشتاق ،مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے رکن جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی ،اراکین سرحد اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، عنایت اللہ خان ، بیرسٹر جاوید عباسی ، عبد الستار خان ، شازیہ اورنگزیب ، انور کمال مروت اور اراکین صوبائی کونسل نے شرکت کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور بد امنی نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ان حالات میں مسلم لیگ ن ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے عدلیہ کی بحالی میں مسلم لیگ ن کا کردار صف اول کا رہا ہے موجودہ حکمران عدلیہ کے احکامات کو نظر انداز کرکے ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں ملک اس وقت کسی بھی محاذ آرائی اور بد انتظامی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ملک میں جاری توانائی کے بحران کے حل کے لئے حکومت نئے ڈیموں کی تعمیر شروع کرے اور کالا باغ ڈیم پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبوں میں وسائل کے منصفانہ تقسیم کے لئے آزاد اور خود مختار عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ صوبوں کے مابین پایا جانے والا احساس محرومی دور ہو سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کا کردار انتہائی اہم ہو گا اس لئے مسلم لیگ ن کی رکنیت سازی و تنظیم سازی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور 10اگست تک تنظیم سازی مکمل ہو جائے گی اس موقع پر پیر صابر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے مسلم لیگ ن نے سنجیدہ طور پر کوششیں شروع کر دی ہیں صوبہ کے قیام کے لئے احتجاج کو اسمبلیوں کے اندر ہی عملی جامعہ پہنایا جا سکتا ہے صوبے سڑکوں پر نہیں بنتے صوبے کے قیام کے لئے مسلم لیگ ن نے جمہوری انداز میں جدو جہد شروع کر دی ہے اور انشاء اللہ ہم جمہوری طریقے سے صوبہ ہزارہ کی منزل تک پہنچیں گے صوبہ ہزارہ کی قرارداد تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور اتفاق رائے کے بعد ہی یہ اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے سر پر ملکی سالمیت کے لئے بڑھ چڑھ کر جدو جہد کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے مسلم لیگ ن ملک کی محب وطن جماعت ہے ، تحصیل ، ضلع ، ڈویژن اور صوبے کی تنظیم سازی اگلے ماہ مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد نئے جوش و ولولے سے مسلم لیگ ن صوبے میں آئندہ مضبوط قوت بن کر ابھرے گی
Hazara will surely Province when new provinces become, Sardar Mehtab

0 comments: