Home » » Hazara Province is peoples demand but procedure on demand is wrong, Sardar Mushtaq

Hazara Province is peoples demand but procedure on demand is wrong, Sardar Mushtaq

Written By Umair Ali Sarwar on Thursday, June 17, 2010 | Thursday, June 17, 2010


Hazara Province is peoples demand but procedure on demand is wrong, Sardar Mushtaq MNA PML-N
صوبہ ہزارہ ہزارہ کے عوام کا جائز مطالبہ پر طریقہ کار غلط ہے ، سردار مشتاق
مسترد سیاستدان نت نئے شوشے چھوڑ کر افراتفری پیدا کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں، رکن قومی اسمبلی ہری پور
اسلام آباد ﴿مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے﴾ ضلع ہری پور سے قومی اسمبلی کے ممبر سردار مشتاق نے کہا ہے کہ علاقہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کو ترجیح دی ہے عوام کے مسترد شدہ ا ور پچاس سالوں تک ان کے حقوق غصب کرنے والے سیاستدان نت نئے شوشے چھوڑ کر افراتفری پیدا کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں صوبہ ہزارہ ہزارے کے عوام کا جائز مطالبہ اور ان کا حق ہے اسے ضرور بننا چاہیئے لیکن جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے وہ غلط ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں وفد سے ملاقات میں کیا سردار مشتاق نے کہا کہ میری یہ کوشش رہی ہے کہ اجتماعی مفادات کے منصوبوں اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس کیلئے میں نے ہمیشہ عملی اقدامات کو مقدم رکھا نہ کہ صرف تختیاں لگانے اور فوٹو سیشن پر زور دیا۔

0 comments: