آج بروز سوموار چودہ جون دن دس بجے ہائیکورٹ بنچ ایبٹ آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا
تحریک صوبہ ہزارہ،جماعت اسلامی ، ہزارہ عوامی اتحاد ، ہزارہ قومی محاذ ، نوجوانان تحریک صوبہ ہزارہ ، آل ٹریڈرز فیڈریشن ، یونائٹڈ ٹریڈرز فیڈریشن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق ، مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف ، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جمعیت علمائے اسلام (س)، انجمن طلباء اسلام ، متحدہ قومی موومنٹ ، ڈسٹرکٹ بار ، ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشنز ایبٹ آبادسمیت تمام سیاسی ، سماجی ، مزہبی ، تاجر ، طلباء تنطیموں کے عہدیدار ہزارہ بھر سے بڑے بڑے جلوسوں کے ہمراہ آئینگے
چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری افتخار فوری طور پر سوموٹو ایکشن سے بااثر قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں، آج کا دھرنا حکومت کی خام خیالی کو چکنا چور کر دے گا ، ہزارے والوں سے دھرنا میں بھرپور شرکت کی اپیل
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان و دیگر رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ آج ہائی کورٹ بنچ ایبٹ آباد کے سامنے صبح 10بجے احتجاجی دھرنا ہو گا ، جس میں پانچوں اضلاع سے قائدین کی قیادت میں ہزروں افراد بھرپور شرکت کرینگے اور سانحہ 12اپریل کے شہداء ، زخمیوں ، غازیوں پر ریاستی دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کریں گے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری افتخار فوری طور پر سوموٹو ایکشن سے بااثر قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں قائدین نے کہا کہ سانحہ 12اپریل کے بعد لاکھوں ہزارے وال شہداء و زخمیوں کے خون کا حساب چکانے کے لئے سر بفکن سڑکوں پر نکل آئے تھے اور پانچوں اضلاع میں شٹر ڈاؤن پہیہ جام تھا اور بابا حیدر زمان و دیگر قائدین کی مدبرانہ کاوشوں سے عوام نے وقتی طور پر مظاہرے و جلوس ہڑتالیں بند کر دی تھیں جبکہ اس کے برعکس جوڈیشل رپورٹ اور صوبائی وزراء کی دھمکیوں نے غیرت مند ہزارے وال قوم کو اپنا جمہوری و آئینی حق حاصل کرنے پر مجبو رکر دیا ہے اور آج کا دھرنا حکومت کی خام خیالی کو چکنا چور کر دی گا اور ہزارے وال اپنی ماں دھرتی کی عزت و شناخت صوبہ ہزارہ حاصل کرنے اور شہداء و زخمیوں کا قرض اتارنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

0 comments:
Post a Comment