خیبر بختون خواہ کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں آج یوم سیاہ:
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09اپریل 2010ء) صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھے جانے کے خلاف آج ہزارہ ڈویژن میںیوم سیاہ منایا جا رہا ہے ۔ڈویژن بھر میں مکمل ہڑتال ہے ، احتجاجی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔یوم سیاہ پر لوگوں نے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے اورایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور ، حویلیاں اور دیگرشہروں میں زیادہ تر کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ۔ ایبٹ آباد میں نماز جمعہ کے بعد بڑی ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت ہزار تحریک ایکشن کمیٹی کے رہنما کریں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایبٹ آباد سمیت دیگر شہروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ صوبہ ہزارہ تحریک ایکشن کمیٹی کے رکن وسابق وفاقی وزیر گو ہر ایوب خان کا کہنا ہے کہ یوم سیاہ کا مقصد ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو یہ باور کرانا کہ خیبر پختونخواہ ہزارے والوں کی شناخت ختم کرنے کے خلاف سازش ہے ۔ قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ قرار داد بحث کے لئے منظور ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے جس پر ہم مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی شاہجہان یوسف اور فرزانہ مشتاق کو مبارکباد پیش کر تے ہیں ، صوبائی اسمبلی میں بھی صوبہ ہزارہ کی قرار دادمسلم لیگ ق کے پار لیمانی لیڈر قلندر لودھی نے پیش کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں 27افغانستان میں 28اور ایران میں 32صوبے ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں صوبہ ہزارہ کیوں نہیں بن سکتا ، ہزارہ کے عوام خیبر پختو نخواہ کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے ۔ سابق ضلع ناظم مانسہرہ سر دار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پختو نخواہ صوبہ کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کی گئی ہے۔سر دار محمد یوسف اورسردار حیدر زمان اور سابق وفاقی و صوبائی وزراءکا کہنا تھا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام تک ہزارہ کی تحریک جاری رہے گی۔
Home »
Abbottabad Protest
,
Media Coverage of Hazara Province
» Black Day in All over Hazara, خیبر بختون خواہ کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں آج یوم سیاہ
0 comments:
Post a Comment