سانحہ ایبٹ آباد کے الزام میں شہر کے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے
ایبٹ آباد( تازہ ترین۔18اپریل۔2010ء)سانحہ ایبٹ آباد کے الزام میں شہر کے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے، عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی۔ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکٹر سلیمان نے اتوار کو تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر آصف گوہر ، تھانہ سٹی کے جہانگیر خان ، تھانہ نواں شہر کے حافظ جانس اور تھانہ میر پور کے انچارج انسپکٹر طاہر کو عہدے سے ہٹا کر لائن حاضر کر دیا ہے، ان چاروں ایس ایچ اوز کو سانحہ ایبٹ آباد کی تحقیقات کے لئے قائم کئے گئے جوڈیشنل کمیشن کے سامنے پیش ہونا پڑے گا جہاں انہیں مظاہرین پر پولیس تشدد اور فائرنگ کے حوالے سے اپنی صفائی پیش کرنا ہو گی۔ چاروں تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے گئے ہیں ،عارف جاوید کو تھانہ کینٹ، اعجاز خان کو سٹی، گلزار خان کو میرپور اور اعظم شاہ تھانہ کو تھانہ نواں شہر کا انچارج لگایا گیا ہے،گذشتہ ہفتے ایبٹ آباد میں خیبر پختون خواہ کے خلاف اور صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
The 3 SHO's of Abbottabad city transfered : Geo Tv
0 comments:
Post a Comment