PML(N) and ANP are the big hurdles in creations of new provinces, and government currently don’t have a two/third majority for new provinces

مانسہرہ ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کی حمایت پچاس سے زائد ایم این ایز پنجاب سے کر رہے ہیں وہ نہ بن سکا تو صوبہ ہزارہ دوممبران اسمبلی کے مطالبے پر کیسے بنے گا ہاں ایک بات یہ ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے پر نیا صوبہ بنا تو صوبہ ہزارہ اس سے پہلے بنے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت صوبے بنانے کی حمایت میں نہیں کیونکہ اے این پی اور مسلم لیگ صوبوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہر جماعت اپنے منشور میں صوبہ کے قیام کو ہر حال میں یقینی بنائے تاکہ آنے والی اسمبلی صوبوں پر غور کر سکے ۔
0 comments:
Post a Comment