Home » , , , , , , » Hazara Grand Jirga, Names of committees member announced

Hazara Grand Jirga, Names of committees member announced

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, February 1, 2012 | Wednesday, February 01, 2012

Hazara Grand Jirga, Names of committees member announced
Almost all the political, religious, social, traders, lawyers, transporters
organizations of Hazara have their members in the Central and Provincial committees

ہزارہ گرینڈجرگہ،کمیٹیوں کے ممبران کے ناموں کا اعلان
ایبٹ آباد: ہزارہ گرینڈ جرگہ کی مرکزی مجلس مشاورت مرکزی پارلیمانی جرگہ اور صوبائی پارلیمانی جرگہ کا اعلان کر دیاگیا ہزارہ کے چھ اضلاع ہریپور ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بٹگرام تورغر کوہستان کے اضلاع کی مشاورتی کونسل مرکزی مجلس مشاورت میں شامل جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں قائم کی جائینگی، جس میں ضلع سطح کی دیگر تنظیموں کو بھی شامل کیا جائے گا، ہزارہ نیوز پیپر سوسائٹی کے زیر اہتمام کامیاب ہزارہ گرینڈ جرگہ کی باڈیوں کا اعلان اس طرح کیا گیا مرکزی پارلیمانی جرگہ میں ہزارہ کے تمام موجودہ ایم این اے منسٹر اور سابقہ ایم این اے اور سینٹر شامل ہونگے جبکہ صوبائی پارلیمانی جرگہ میں موجود اور سابقہ تمام ایم پی ایز شامل ہو گے ، مرکزی مجلس مشاورت میں صوبہ ہزارہ تحریک کے سردار محمد یوسف علی خان جدون،تحریک صوبہ ہزارہ کے بابا حیدر زمان فدا حسین مسلم لیگ ق کے سید قاسم شاہ مسلم لیگ ن کے ملک شفیق ، مسلم لیگ ہم خیال کے گوہر ایوب خان ریاض خان پیپلزپارٹی کے عدنان بشیر ایم کیو ایم کے نصیر خان جدون ، جے یو آئی ہدایت اللہ شاہ ، جماعت اسلامی عبدالرزاق عباسی ہزارہ عوامی اتحاد ولی محمد خان جدون جاوید خان ہزارہ قومی محاز ، قاضی اظہر ایڈووکیٹ زوالقرنین جدون سنی اتحاد کونسل اور مشائخ اتحاد ہزارہ علی اصغر خان پاکستان عوامی تحریک راجہ وقار احمد خاکسار تحریک اقبال جدون جماعت اہلسنت و الجماعت مصطفے خان جدون ہائی کورٹ بار صدر ملک منظور آل ایمپلائز اظہر علی خان وارثان شہداء ضیاء الرحمان ٹرانسپورٹرز جان عالم تحریک انصاف آصف زبیر ، ڈاکٹر اظہر جدون جبکہ تاجر برادری سے نعیم اعوان ،سرفراز سالار راجہ حفیظ اور حاجی عتیق اعوان شامل ہیں مرکزی مجلس مشاورت کا اجلاس جلد ہو گا، جس میں مرکزی پارلیمانی جرگہ اور صوبائی پارلیمانی جرگہ کے اجلاس بلانے اور ضلعی سطح کی مشاورتی کونسل کے نام لیکر اعلان کیا جائے گا، اس کا اعلان ہزارہ نیوز پیپر سو سائٹی کے سرپرست اعلی پیر عالم زیب شاہ نے دیگر ممبران نیوز پیپر سو سائٹی کی مشاورت سے کیا ہے ، مجلس مشاورت میں کمی پیشی باہمی مشاورت سے ہو سکتی ہے۔

0 comments: